یمن میں 19 مارچ سے سے لیکر اب تک پرتشدد واقعات میں 549سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ، اقوام متحدہ

منگل 7 اپریل 2015 03:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں 19 مارچ سے سے لیکر اب تک پرتشدد واقعات میں 549سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19مارچ سے لیکر اب تک یمن میں پانچ سو انچاس ہلاکتیں جبکہ ایک ہزار سات سو سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 217 عام شہری بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ لڑائی میں عام شہری ہلاکتوں کی تعداد اس سے زائد بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سے متاثرہ افراد زخمیوں کو ہسپتال نہیں لاسکے اور انہوں نے ہلاک ہونیوالے اپنے لواحقین کو کسی بھی رجسٹریشن یا کسی کے علم میں لائے بغیر ہی دفنا دیا

متعلقہ عنوان :