پوٹن کو جی سیون اجلاس میں دعوت نہیں دی جائے گی، جرمن وزیر خارجہ

پیر 13 اپریل 2015 09:42

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جرمنی میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت کی جانب سے جی سیون اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو مدعو کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ برس کریمیا کے علاقے کو یوکرائن سے کاٹ کر روس میں شامل کرنے پر ولادیمیر پوٹن کو دنیا کے صنعتی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی اور جی ایٹ اجلاس جی سیون تک محدود رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جرمنی میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت ’دی لِنکے‘ کے پارلیمانی لیڈر گریگور گِیزی نے کہا تھا کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے روس کی ضرورت ہے، اس لیے صدر پوٹن کو رواں برس جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں مدعو کیا جائے۔ جون میں جنوبی جرمن صوبے باویریا میں اس سربراہی کانفرنس میں جرمنی کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :