سعودی عرب کے حامیوں نے ایرانی ٹی وی کی ویب سائٹس ہیک کر لیں

پیر 13 اپریل 2015 09:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے حامی ہیکرز نے ایران کے العلم ٹی وی کی سوشل میڈیا ویب سائٹس کو ہیک کر کے وہاں یمن پر سعودی حملوں کی حمایت میں مواد شائع کر دیا۔ عربی زبان کے ایرانی چینل العلم نے الزام عائد کیا ہے کہ اتوار کو کیے جانے والے ’سائبر اٹیک‘ کے پیچھے سعودی حکومت کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے چینل کا کہنا تھا کہ اس کی ویب سائٹس یمن پر سعودی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں کی تنقیدی نشریات کی پاداش میں ہیک کی گئی ہیں۔چینل کا اتوار کے روز یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ویب سائٹس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنی کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے عارضی طور پر ایک نیا ٹوئٹر اور ایک نیا یو ٹیوب اکاوٴنٹ کھول دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :