نجران میں سعودی فوج کے 3نا ن کمیشنڈ آفیسرز شہید‘2 زخمی‘سعودی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

پیر 13 اپریل 2015 09:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کی سرحد پر یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں سعودی سیکیورٹی فورسز کے تین نان کمیشنڈ آفیسرز شہید اور شاہی بری فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ العربیہ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاہے کہ نجران کے علاقے میں سعودی سیکیورٹی فورس کی چوکی پرھاون پر راکٹوں سے حملہ کیا گیاجس پر سعودی پوسٹ سے حملے کا بھر پور جواب دیاگیا جس کے بعد سرحد پار حوثی ملیشیا کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جازان اور نجران کے سرحدی علاقے میں فیصلہ کن طوفان نامی آپریشن کے آغاز سے لے کراب تک حوثی ملیشیا کے 500اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :