آرمینیا کے باشندوں کا قتل عام پچھلی صدی کی پہلی نسل کشی تھی، پوپ

پیر 13 اپریل 2015 09:42

آرمینیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)آرمینیا کے باشندوں کے قتل عام کے سو برس مکمل ہونے پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے اسے ’20ویں صدی کی پہلی نسل کشی‘ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ کی جانب سے اس بیان پر انقرہ حکومت سخت برہم ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسِس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے گناہ مردوں، عورتوں، بچوں، پادریوں اور بشپس کے ’بے رحمانہ‘ قتل کو یاد کریں۔ موٴرخین کے مطابق پہلی عالمی جنگ میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں ترکوں نے 1.5 ملین آرمینیائی باشندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ترکی ان اعداد و شمار کو درست تسلیم نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :