سلامتی کونسل میں مستقل نشست کیلئے بھیک نہیں مانگ رہے، بھا رتی وزیراعظم،سلامتی کونسل میں مستقل نشست ہما را حق ہے ، نریندر مودی

پیر 13 اپریل 2015 09:44

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) بھا رتی وزیراعظم نریندر مودی کا نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے بھیک نہیں مانگ رہا، بلکہ یہ اس کا حق ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں بھارتی شہریوں سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی نشست کے لیے بھارت کسی سے بھیک نہیں مانگتا ہے، بلکہ یہ اس کا حق ہے۔ انہوں نے عالمی امن کے لیے بھارتی حکومت کے اقدامات اور شراکت داری کو بھی سراہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پیرس کا دورہ ختم کرکے ا?ج جرمنی کے لیے روانہ ہو جائیں گے، جبکہ اپنے غیر ملکی دورے کے آخری مرحلے میں 14اپریل کو کینیڈا پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :