افتخارمحمد چوہدری کا استعفوں سے متعلق خط اسپیکر ایازصادق کو موصول،سپیکر قومی اسمبلی آج لاء ونگ سے مشاورت اور خط کاجائزہ لیں گے

پیر 13 اپریل 2015 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوھدری کاپی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق خط اسپیکرایازصادق کوموصول ہوگیا۔ سردارایازصادق آج پیر کو قومی اسمبلی لاء ونگ سے مشاورت اور خط کاجائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بطور عام شہری لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین کے مطابق رضا کارانہ طور پر مستعفیٰ اور چالیس روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والوں کی نشستیں خالی تصور ہوتی ہیں۔ لہذا چھ اپریل کو تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔ اسپیکرایازصادق کل قومی اسمبلی لاء ونگ سے مشاورت اور خط کاجائزہ لیں گے