سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ،سوات کے حالات پر مبنی فلم بناؤں گی ، ریحام خان،سویٹ ہومز پروجیکٹ کو ہر صوبے میں لے کر جانا ہوگا ، پاکستان میں بجلی اور گیس نہیں مگر محبت ہے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ، 19اپریل کے جلسے میں جانے کا ارادہ ہے ،سوات کے حالات پر مبنی فلم بناؤں گی ، سویٹ ہومز پروجیکٹ کو ہر صوبے میں لے کر جانا ہوگا ، پاکستان میں بجلی اور گیس نہیں مگر محبت ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں جو فلم بناؤں اس میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کرسکوں اور پاکستان کا روشن چہرہ دکھاؤں سیاست میں ایک ہی خاندان کافی ہے عمران خان بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں فیملی کاکام سپورٹ کرنا ہوتا ہے پاکستان میں جتنی خوش ہوں باہر کبھی نہیں ہوتی قدرتی آفات پر متحد رہنے کا جذبہ زندہ رہنا چاہیے ۔