لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پر حملہ، دو افراد ہلاک

پیر 13 اپریل 2015 09:42

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)مسلح حملہ آوروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پر حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ اتوار کے روز کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سفارت خانے کے قریب ایک گاڑی سے اس عمارت پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد مقامی محافظ تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سلامتی کی خراب صورت حال کی وجہ سے جنوبی کوریا لیبیا میں اپنا سفارت خانہ بند کر چکا ہے، تاہم جنوبی کوریائی حکام اب بھی سفارت خانے کی عمارت استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :