افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں طالبان کا سینئر کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلا ک ،حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ،فوری طور پر کمانڈر کی شناخت نہیں ہو سکی ، افغا ن حکا م

پیر 13 اپریل 2015 09:44

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) افغانستان کے صوبے کنٹر میں ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کا سینئر کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کے صوبے کنٹر میں طالبان کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد گرد بھی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

افغان حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں طالبان کے سینئر کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طور پر کمانڈر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :