کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 7 افراد جاں بحق، وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت، بے گناہ افراد کے قاتل قانونی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے،نواز شریف

پیر 13 اپریل 2015 08:50

کراچی ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں 7 افراد گر کر جاں بحق ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کی دارالسلام ہاوٴسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری کے زیرزمین کیمیکل ٹینک میں ایک مزدور گرگیا جسے بچانے کے لئے فیکٹری مالک مہتاب سمیت مزید 6 مزدور ٹینک میں اتریں تاہم کیمیکل ٹینک سے خارج ہونے والی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس میں فیکٹری مالک مہتاب اور 6 مزدور شامل ہیں جن کی شناخت سہیل، سلیم،عمران،عدنان، نواب اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کراچی فیکٹر ی سے ملنے والی 7لاشوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے کراچی میں ایک فیکڑی سے ملنے والی سات لاشوں کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کے بھی احکامات دیدیے ہیں۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ بے گناہ افراد کے قاتل قانونی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔انہوں مزید جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قاتلوں کی گردن پر بہت جلد قانونی شکنجہ گاڑھ دیا جائے گا۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :