بھکر،نشہ آور مٹھائی کھلا کر 50سالہ شخص کی 6سالہ بچی سے زیادتی، دنیا پور کا آصف دو بچیوں کو گھر چھوڑ کر چنا کی فصل کاٹنے گیا تھا رمضان ماچھی نے مٹھائی کھلا دی

پیر 13 اپریل 2015 09:33

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) نشہ آور مٹھائی کھلا کر 50سالہ شخص نے 6سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم محمد رمضان گرفتارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے رہائشی محمد آصف اپنے اہل و عیال کے ہمراہ فصل چنا کاٹنے کے لیے منکیرہ کے نواحی علاقہ گوہر والا تھل پہنچے اور عارضی رہائش رکھ لی گزشتہ روز محمد آصف وغیرہ اپنی ہمشیرگان 6سالہ ببلی اور 8سالہ پروین کو رہائش گاہ پر چھوڑ کر فصل چنا کاٹنے چلے گئے موقع پا کر ملزم محمد رمضان ماچھی آیا جس نے بچیوں کو بہلا کر نشہ آور مٹھائی کھلائی بچیاں بے ہوش ہو گئیں تو ملزم محمد رمضان نے 6سالہ بچی ببلی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا اہل خانہ بھر پہنچے تو ملزم بچی کو بے ہوش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ورثاء نے بچی کو فوری طور پر تھانہ منکیرہ پہنچایا پولیس تھانہ منکیرہ نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ پہنچایا اور ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 376/337jکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :