جاپان میں 2 آم 3 لاکھ ین میں فروخت،مقامی طور پر ان آم کو سورج کا انڈہ کہا جا تا ہے،

جمعرات 16 اپریل 2015 04:33

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن جاپان میں فروخت کیے گئے آموں کے ایک جوڑے کوحقیقتاً بادشاہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے تین لاکھ ین یعنی 1ہزار760 برطانوی پاوٴنڈ میں بیچا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی شہر میازاکی میں نیلامی کے دوران آموں کا یہ جوڑا فکوکا شہر کے ایک لگژری ڈیپارٹمنٹل اسٹور نے خریدا اوراب انھیں 2لاکھ 10 ہزارین کی رعایتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے یہ آم نایاب نسل تائیونو ٹوماگو جسے مقامی طورپراردو میں”سورج کا انڈہ“ کہا جاتا ہے اورمہنگی نیلامی میں شامل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ آم کا وزن کم ازکم 350 گرام ہواور یہ حد سے زیادہ میٹھا ہو۔