عراق میں کار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اسپتال ذرائع

جمعرات 16 اپریل 2015 04:33

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء ) عراق کے مختلف علاقوں میں کار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکو مت بغداد کے مغربی علاقے یرموک میں ایک اسپتال کی کار پارکنگ میں کار بم دھماکا کیا گیا، دوسرا دھماکا مشتل شہر کی ایک کار پارکنگ میں ہوا جب کہ تیسرا دھماکا وزیریاہ کے علاقے میں ایک مارکیٹ کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

الوحیدہ میں بھی کار اور بس کے اسٹینڈ پر 2 دھماکے کئے گئے جب کہ ایک دھماکا محمودیہ کے علاقے میں ہوا۔ حکام کے مطابق ان دھماکوں 17 افراد ہلاک جب کہ 55 زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :