لاہور، نبوت کا دعوی کرنے والی ملزمہ کے خاوند کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایس ایچ او نشترکالونی کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

جمعرات 16 اپریل 2015 04:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید نے نبوت کا دعوی کرنے والی ملزمہ سلمیٰ تنویرکے خاوند تنویرکی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ مدعی قاری افتخار کی درخواست پر ایس ایچ او نشترکالونی کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق بہادرآباد نشتر کالونی کی رہائشی ملزمہ سلمی تنویر کے خلاف نبوت کا دعوی کرنے کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے قاری افتخار کی مدعیت میں بجرم 295-Cکے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت میں مذکورہ مقدمہ کے مدعی قاری افتخار نے اپنے وکیل غلام مجتبی چودھری ، مدثر چودھری اور ارشاد گجر کی وساطت سے دائر اندراج مقدمہ کی ایک درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ ملزمہ کا خاوند تنویر مذکورہ مقدمہ واپس لینے کے لئے سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اورگواہان کو بھی مختلف بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،تھانہ نشتر کالونی میں کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :