نائن زیرو سے گرفتار ملزم فرحان شبیر عرف ملا کو انسداد دہشتگردی عدالت میں گواہ نے شناخت کرلیا

جمعرات 16 اپریل 2015 04:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) نائن زیرو سے گرفتار ملزم فرحان شبیر عرف ملا کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں گواہ نے شناخت کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز نائن زیرو سے گرفتار ملزم فرحان شبیر عرف ملا کو ہیڈکانسٹیبل طارق کے قتل کے الزام میں شناخت پریڈ کے لئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں گواہ نے ملزم فرحان شبیر عرف ملا کو مقتول طارق کے قتل میں شناخت کرلیا ہے ملزم نے ہیڈکانسٹیبل طارق کو الفلاح کے علاقے میں قتل کیا تھا ۔