پنجاب میں مشتبہ افراد کی الیکٹرانک چپ کے ذریعے نگرانی کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ،اب الیکٹرانک چپ کی بجائے الیکٹرانک کڑے منگوائے جائیں گے

جمعرات 16 اپریل 2015 04:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء)پنجاب میں مشتبہ افراد کی الیکٹرانک چپ کے ذریعے نگرانی کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیاگیا،اب الیکٹرانک چپ کی بجائے الیکٹرانک کڑے منگوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں مشتبہ افراد کی نگرانی الیکٹرانک چپ کے ذریعے کرنے کا اعلان کیا تھا اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا اعلان کیا تھا تاہم اب پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی جگہ فورتھ شیڈول میں شامل1600 افراد کی نگرانی کیلئے الکٹرانک کڑے منگوانے کا فیصلہ کیا ہے،ان افراد کے کڑا اتارنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ چل جائے گا

متعلقہ عنوان :