مصر اور سعودی عرب کا بڑے پیمانے پر سٹرٹیجک فوجی حکمت عملی طے کرنے کے منصوبے پر اتفاق

جمعرات 16 اپریل 2015 04:29

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) مصر اور سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر سٹرٹیجک فوجی حکمت عملی طے کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے صدر عبدالفاتح السیسی نے ملکی دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر دفاع قائم محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ خلیج اور عرب ریاستوں کو ملانے والے علاقوں میں دونوں ملک بڑے پیمانے پر سٹرٹیجک فوجی حکمت عملی طے کرینگے ۔

سعودی وزیر دفاع نے بھی اپنے جاری بیان میں کہا کہ مصر مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ایک اہم نمائندہ اور موثر فورس رکھنے والا ملک ہے جبکہ سعودی عرب بھی خطے کا ایک اہم ملک ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ملک مل کر اس خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :