ورلڈ کپ کے بعد اب ٹیم کو نئے چیلنجرز کیلئے تیار رہنا چاہیئے ،محمد عرفان، اظہر علی قومی ٹیم کے لئے اچھے کپتان ثابت ہوں گے، ورلڈ کپ گزر چکا، اب کھلاڑیوں کوآگے آ یوالی سیریزپرفوکس کرنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 اپریل 2015 03:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عرفان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ گزر چکا، ٹیم کونئے چیلنجزکیلئے تیاررہنا چاہیے، اظہر علی قومی ٹیم کے لئے اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

درازقد فاسٹ باؤلرمحمد عرفان پہنچے حیدرآباد کے اسریٰ یونیورسٹی گراینڈ،، جہاں انہوں نے ایس او ایس ولیج جامشورو کے تحت ہونیوالے جونیئر ایتھلیٹکس گیمز کا افتتاح کیا، گیمز میں کرکٹ، رسہ کشی، میوزیکل چیئراور دوڑ کے مقابلے ہوئے۔

میڈیا سے بات چیت میں محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ گزر چکا، اب کھلاڑیوں کوآگے آ یوالی سیریزپرفوکس کرنا چاہیے، اظہر علی قومی ٹیم کے لئے اچھے کپتان ثابت ہوں گے، عرفان کا کہنا ہیکہ وہ بہت جلد فٹنس مسائل پرقابوپاکرٹیم میں کم بیک کریں گے، فاسٹ باؤلرنے امید ظاہرکی کہ پی سی بی کی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوجائیگی۔