نئے ایکشن کے ساتھ خود کو موثر ثابت کرنا مشکل نہیں ہو گا ، سعید اجمل ، اگر دوسرا نہ چلی تو کیرم بال کو حربے کے طور پر استعمال کروں گا،جس دور میں پابندی کا سامنا تھا، اس دور میں بڑے سبق سیکھے اور دیکھا کہ لوگوں کے رویے کس طرح تبدیل ہوتے ہیں،بنگلہ دیش نے بھی ہماری طرح کوارٹر فائنل کھیلا ہے اور ہوم گراوٴنڈ پر اسے کمزور حریف تصور نہیں کیا جا سکتا، انٹرویو

جمعرات 16 اپریل 2015 03:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ نئے ایکشن کے ساتھ خود کو موثر ثابت کرنا مشکل نہیں ہو گا اور اگر دوسرا نہ چلی تو کیرم بال کو حربے کے طور پر استعمال کروں گا۔ایک انٹرویو میں آف اسپنر نے کہا کہ باوٴلنگ ایکشن کے سبب جس دور میں پابندی کا سامنا تھا، اس دور میں بڑے سبق سیکھے اور دیکھا کہ لوگوں کے رویے کس طرح تبدیل ہوتے ہیں لیکن میں ماضٰ کو چھوڑ کر آگے بڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سعید اجمل پر مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے باعث ستمبر میں پابندی عائد کردی گئی تھی، باوٴلنگ ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو میں 40 ڈگری تک خم پایا گیا تھا جبکہ آئی سی سی کی جانب سے 15 ڈگری تک بازو کو خم دینے کی اجازت ہے۔اس دوران اسپنر نے دوسرا کے موجد اور ماضی کے مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنا ایکشن بہتر بنایا اور آئی سی سی کے باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اپنے نئے باوٴلنگ ایکشن کے حوالے سے سعید اجمل نے کہا کہ نئے انداز سے باوٴلنگ کرتے ہوئے 19-20 فرق محسوس ہو گا، میں نے اس دوران نئی ورائٹیز پر بھی کام کیا اور آف اسپن کے ساتھ ساتھ ’دوسرا‘ بھی کامیابی کے ساتھ کرنے کے لیے پرامید ہوں۔ ایک سوال کے جواب مایہ ناز اسپنر کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے عالمی کرکٹ کھیل رہا ہوں لہٰذا نئے ایکشن کے ساتھ خود کو موثرت ثابت کرنا مشکل نہیں ہو گا، اگر کسی وجہ سے دوسرا نہ چل سکی تو ’کیرم بال‘ آزماؤں گا۔

دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے بھی ہماری طرح کوارٹر فائنل کھیلا ہے اور ہوم گراوٴنڈ پر اسے کمزور حریف تصور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے اور امید ہے کہ ہم بنگلہ دیش میں کجامیاب رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :