پاک بنگلہ سیریز سے قبل آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے۔ بالنگ میں سعید اجمل تیسرے نمبر سے دوسری بار کیرئیر کا آغاز کریں گے، آسٹریلیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بالنگ میں مچل اسٹارک کا پہلی پوزیشن پر حق ملکیت برقرار ہے، عمران طاہر نے دوسرا نمبر حاصل کرلیا

جمعرات 16 اپریل 2015 03:55

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی، پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے۔ بالنگ میں سعید اجمل تیسرے نمبر سے دوسری بار کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک بنگلہ ون ڈے سیریز جیتے تو بھی گرین شرٹس کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تین صفر سے فتح پر بھی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں آئے گا، ایک میچ میں شکست ساتواں نمبر بھی چھین سکتی ہے، تازہ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

بالنگ میں مچل اسٹارک کا پہلی پوزیشن پر حق ملکیت برقرار ہے، عمران طاہر نے دوسرا نمبر حاصل کرلیا، ماسٹراسپنر سعید اجمل تیسری پوزیشن پر ہیں، بلے بازی میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں نہیں، اے بی ڈی ویلیئرز اب بھی ٹاپ بیٹسمین، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کمار سنگاکارا دوسرے نمبر پر ہیں، ہاشم آملہ نے تیسری پوزیشن پکی کرلی۔

متعلقہ عنوان :