برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

جمعرات 16 اپریل 2015 04:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) برطانیہ میں الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 10 برس کی بچی کا سوال سن کر گڑبڑا گئے، جواب نہ بن پڑا تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔ جو سوال بڑے بڑے صحافی نہ پوچھ سکے وہ الیکشن مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم سے ایک بچی نے پوچھ لیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر کی رہنے والی دس برس کی ریما نے وزیراعظم سے پوچھا کہ “اگر آپ الیکشن میں اپنے علاوہ کسی دوسرے سیاست دان کو چنتے ہیں تو وہ کون ہوگا؟۔

ڈیوڈ کیمرون سوال سن کر تھوڑے گڑبڑا گئے۔ بعد میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے کہ اگر وہ یہ سمجھتے کہ ان کے علاوہ کوئی اور انتخابات جیت سکتا ہے تو وہ انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیتے، اس لئے اس سوال کا جواب دینا ان کے لئے مشکل ہے۔ ملاقات کے آخر میں کیمرون نے بچی کے سوال کو اپنی الیکشن مہم کے دوران پوچھا گیا ٹاپ سوال قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :