لیبیا: تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 400 مسافرڈوب گئے، حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 550مسافر سوار تھے ، ریسکیو ٹیموں نے 144مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا

جمعرات 16 اپریل 2015 04:34

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) لببیا میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اور حادثے میں 400 مسافر ڈوب گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں تقریباً 550مسافر سوار تھے، یہ تمام غیر قانونی تارکین وطن اٹلی جانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے 144مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ایک مقامی تنظیم کے مطابق زیادہ تر افراد کا تعلق افریقا سے تھا اور لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد ان کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، حکام کا کہنا ہے کہ وہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔مرنے والوں کاتعلق پاکستان نائیجیریا،شام ،فلسطین بھارت اورتیونس سے ہے۔