بلدیاتی انتخابات ،ن لیگ کو کے پی کے میں امیدواروں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ،ہزارہ ڈویژن پرن لیگ کی نوازشات پردیگراضلاع کی عوام نے تحفظات کااظہار کردیا،وفا ق کا ہرضلع کوفنڈزدینے کابھاری پیکج تیار

جمعرات 16 اپریل 2015 04:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء)حکمران جماعت کوبلدیاتی انتخابات کیلئے خیبرپختونخواہ میں امیدواروں کی تلاش میں مشکل پیش آنے لگی ہے ،ہزارہ ڈویژن پرن لیگ کی نوازشات پردیگراضلاع کی عوام نے اپنے تحفظات کااظہارکردیاہے ،گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کے بائیس سالہ ورکروزیراعظم کے دورہ کے پی کے سے متعلق اپنانام نہ لکھنے کی غرض سے بتایاکہ حکمران جماعت اورباالخصوص میاں محمدنوازشریف اس بات پرکافی پریشان ہیں کہ انہیں کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے کوئی پذیرائی نہیں مل رہی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخواہ کی عوام اس بات پرنالاں ہیں کہ ہزارہ ڈویژن کوپاکستان مسلم لیگ ن نے ہی صرف کے پی کے سمجھ رکھاہے اورتمام ترنوازشات وہیں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں محمدنوازشریف نے اپنے دورہ کے دوران گورنر،مسلم لیگ کے صدراوردیگراہم رہنماوٴں کوخصوصی ٹاسک دیاہے کہ وہ کے پی کے عوام کے ذہن سے یہ بات نکالنے کی کوشش کریں کہ وفاق کیلئے ایک ڈویژن نہیں بلکہ پورے صوبہ کی برابری کی حیثیت ہے ۔خبر رساں ادارے کوذرائع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی حکومت نے اب بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ہرضلع کوفنڈزدینے کابھاری پیکج تیارکیاہے مگردوسری جانب صوبائی حکومت نے بھی فیصلہ کرلیاہے کہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پرکسی قسم کافنڈزیاترقیاتی کام نہیں کروائیں گے