گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس غیرقانونی قراردیئے جانے کے بعدسی این جی کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ،سندھ،پنجاب میں سی این جی 16.11روپے ،کے پی اورپنجاب میں 17.63روپے فی کلوسستی ہوگی

جمعرات 16 اپریل 2015 04:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء)وفاقی حکومت نے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس غیرقانونی قراردیئے جانے کے بعدسی این جی کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ کرلیا۔سندھ اورپنجاب میں سی این جی 16.11روپے خیبرپختونخواہ اورپنجاب میں 17.63روپے فی کلوسستی ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ کرلیاہے ۔یہ فیصلہ گیس انفراسٹرکچرسیس کوغیرقانونی قراردیئے جانے کے بعدکیاگیااوروزارت پٹرولیم کی جانب سے احکاما ت ملنے کے بعدنوٹیفکیشن بھی جاری کردیاجائے گا،حکومت کے فیصلے کے بعدخیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں سی این جی کی قیمت17.63روپے کم ہوکر58.72روپے فی کلوجبکہ پنجاب اورسندھ میں 16.11روپے کم ہوکر55.39روپے فی کلوہوجائے گی

متعلقہ عنوان :