امریکا، ہالی وڈ اداکارہ گائینتھ ہالٹرو نے شوہر سے طلاق کے لئے درخواست دائر کر دی

جمعہ 24 اپریل 2015 04:43

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ گائینھ ہالٹرو نے اپنے شوہر کرس مارٹن سے طلاق لینے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جوڑے نے مارچ 2014ء کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے ایک سال بعد جوڑے نے عملی طور پر اس میں پیشرفت کا فیصلہ کیا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ادکارہ نے لاس اینجلس کی عدالت میں اپنی طلاق کے کاغذات دائر کر دیئے ہیں۔ جوڑے نے 2003ء میں شادی کی جس کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے اور نوبت طلاق تک آن پہنچی۔