فورسز کی یو نیفارم و دیگر اشیاء کی فروخت کاروبار بن گیا،دکانیں کھل گئیں،اہم مقا ما ت پر ہو نے والی دہشت گردی میں بھی یو نیفارم کا ستعما ل سامنے آ یا تھا، آر پی او کاسخت نو ٹس، پولیس اور دیگر فورسز کے یونیفارم فرو خت کر نے والو ں کے خلاف سخت قا نو نی کاروائی کا حکم

جمعہ 24 اپریل 2015 04:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) راولپنڈ ی کینٹ سمیت شہر اور مختلف علا قو ں میں فورسز کی یو نیفارم ، ٹی شرٹس، شوز بیگز، پسٹل راؤند میگزین کور ، رین کوٹ ،بستر،اور خیمے فروخت کر نے کا کاروبار کھلے عام جاری ہے چند برس قبل سیکنڈ ہینڈ اشیاء فروخت کر نے والی چند دکا نو ں کی جگہ اب در جنوں دکا نیں موجود ہو نے سے با قا عدہ کاروبار کی صورت اختیار کر گیا ہے جبکہ راولپنڈ ی اور ملک کے دیگر اہم مقا ما ت پر ہو نے والی دہشت گردی میں بھی یو نیفارم کا ستعما ل سامنے آ یا تھا بیرون ملک سے بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلا م آ باد اتر نے والے غیر ملکیوں سمیت در جنو ں پا کستا نی اب تک مختلف یو نیفارم میں ملبوس جرا ئم پیشہ عنا صر کے ہا تھو ں عمر بھر کی جمع پو نجی لٹا چکے ہیں جبکہ دو رز قبل بھی پو لیس یو نیفارم میں ملبو س مسلح افراد نے کر اچی میں گلیکسی منی چینجر کے نا م سے کا م کر نے والی کمپنی کے ملازم سے 7 کروڑ 25 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے تھے فورسز کے زیر استعمال ہو نے والے یو نیفارم اور دیگر سامان کی فرو خت کا ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے بھی سخت نو ٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر فورسز کے یونیفارم فرو خت کر نے والو ں کے خلاف سخت قا نو نی کاروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جائے اس ضمن میں ائر پورٹ اور سو ل ایو ی ایشن حکا م سے بھی را بطہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا ہم راولپنڈ ی میں ہو نے والی ڈ کیتی کی اس بڑ ی واردات کا سراغ لگا نے میں پو لیس تا حال کا میاب نہ ہو سکی ہے

متعلقہ عنوان :