پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا شمسی بجلی گھر قائد اعظم سولر پارک بہاولپور قائم کیاہے،شہبازشریف ،پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے ،چین کے تعاون سے 900میگا واٹ سولرسے بجلی کے کارخانے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے چولستان کے صحرا میں شمسی بجلی گھر کا قیام پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے،وزیراعلیٰ کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 04:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا شمسی بجلی گھر قائد اعظم سولر پارک بہاولپور قائم کیاہے-پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے -قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں لگائے گئے 100میگا واٹ سولر کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جا رہاہے-سولر سے بجلی کے کارخانے لگانے کی منصوبہ بندی کرکے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیاہے-انہوں نے کہاکہ چولستان کے صحرا میں شمسی بجلی گھر کا قیام پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے -چین کے تعاون سے 900میگا واٹ سولرسے بجلی کے کارخانے لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے-اراکین اسمبلی نے 100میگا واٹ سولرمنصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے شمسی توانائی کے شعبہ میں بڑی اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے -اجلاس میں صوبے میں لگائے جانے والے شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان، چیف سیکرٹری ،اراکین اسمبلی چودھری خالد محمود ججہ ،سابق ایم این اے سعود مجید ، چودھری عارف سعید ، سیکرٹریز توانائی ، اطلاعات، کمشنر بہاولپور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :