چیئرمین نیب نے پی اے سی کی طرف سے بھیجے گئے مقدمات کی جلدتحقیقات کیلئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا

جمعہ 24 اپریل 2015 04:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)چیئرمین نیب قمرزمان نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی طرف سے بھجوائے گئے مقدمات کی بروقت تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کرتے ہوئے قومی احتساب بیوروکے افسران کوہدایت کی کہ ہائی کورٹس اورپبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی طرف سے بھجوائے گئے مقدمات کوبروقت مکمل کیاجائے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے مقدمات کی جلدتحقیقات اورقومی دولت واپس لانے کیلئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کیاہے جس کی سربراہی ایک اعلیٰ اورقابل ڈائریکٹرکریں گے ۔

پی اے سی اب تک نیب کودرجنوں کرپشن کے مقدمات بھجوائے ہیں جن کی مالیت500ارب سے بھی زائدبنتی ہے ،جس میں ملک کے بڑے بڑے سکینڈلزشامل ہیں اوران سکینڈلزمیں ملک کے بڑے افسران اورسیاسی شخصیات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بپلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب سے اب تک بجھوائے گئے مقدمات میں ہونے والی پیشرفت کی رپورٹ بھی طلب کی ۔پی اے سی آڈٹ رپورٹ کی بنیادپرقوم کی لوٹی ہوئی دولت افسران سے واپس لانے کیلئے مقدمات کی تحقیقات کی ذمہ داری نیب کوارسال کرتاہے ۔چیئرمین نیب نے پی اے سی کے معاملات کاتجربہ رکھنے والے ایک ڈائریکٹرکویہ ذمہ داری سونپی ہے تاکہ پارلیمنٹ کی ہدایات پربروقت فیصلے ہوں اورلوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے

متعلقہ عنوان :