جھنگ :ٹرک مکان میں جا گھسا،7 بہن بھائی جاں بحق،4 زخمی،سبزی سے لدا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر خانہ بدوشوں کے گھر پر الٹا، ٹرک ڈرائیور سمیت 3 ملزمان گرفتار

جمعہ 24 اپریل 2015 04:30

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)جھنگ میں رنگ روڈ پر ایک ٹرک بے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا۔ حادثے میں 7 بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدین سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق محلہ پنڈی کے قریب حفاظتی بند رنگ روڈ پر سبزی سے لدا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر خانہ بدوشوں کے گھر پر الٹ گیا جس کے باعث 6 سالہ عبدالرحمن ، 3سالہ مافیہ ، 11سالہ ربیعہ ، 8سالہ مسرت ، 5سالہ فرحت ، 14 سالہ عمران ، 12سالہ نادیہ جاں بحق جبکہ 3 سالہ رضوان اور دو سالہ زرینہ اور ان کی 28سالہ والدہ سرداراں اور والد رحمان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام بہن بھائیوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ،۔ ،ریسکیو اہلکاروں نے رضوان،اس کی اہلیہ اور دو بچوں کو تو فوری طور پر نکال لیا،۔خونی حادثہ،7 بہن بھائیوں کی زندگیاں نگل گیا۔ سوئے ہوئے بچے ،ابدی نیند سوگئے، المناک حادثے نے ہر شخص کو غمگین کردیا۔ والد غم سے نڈھال ہے تو ماں اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھونے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :