بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر روبیل حسین اور مومن الحق ڈراپ کوکردیا گیا ،اوپنر رونی تعلقدار ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ لیکن انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا، واحد میچ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ، میچ آج (جمعہ ) کو کھیلا جائے گا

جمعہ 24 اپریل 2015 04:29

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف واحد ٹی20 میچ کیلئے تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کرلیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج جمعے کوکھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ میں تین نئے کھلاڑیوں جو شامل کیاہے۔

نئے کھلاڑیوں میں رونی تعلق دار،مستفیض الرحمٰن اور لیٹن داس شامل ہیں۔ جبکہ فاسٹ بولر روبیل حسین اور مومن الحق ڈراپ کوکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ اوپنر رونی تعلقدار ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ لیکن انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا،جبکہ لیٹن داس کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کی وجہ سے موقع دیا گیاہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو انڈرنائنٹین اور اے ٹیم کیلئے عمدہ بولنگ کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی20 اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مشرفی مرتضٰی، شاکب الحسن،سومیا سرکار،تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، تسکین احمد، صابر رحمٰن ،عرفات سنی اورابوالحسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :