سپریم کورٹ نے پھانسی کے تین ملزموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا، تینوں ملزموں کے لواحقین اور مقتولین کے ورثا کے درمیان صلح کا امکان ، عدالت نے سزا پر عملدرآمد یکم مئی تک روک دیا

جمعہ 24 اپریل 2015 04:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء ) سپریم کورٹ نے ممکنہ راضی نامے کی بنیاد پر پھانسی کے منتظر تین مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد یکم مئی تک روک دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل کے جرم میں سزائے موت کے تین مجرموں کی اپیلوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ مجرموں کے لواحقین اور مقتولین کے ورثا کے درمیان راضی نامہ ہونے کا امکان ہے ، اس لئے عدالت سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

سپریم کورٹ نے معین الدین ، محمد اعظم اور عبدالرحمان کی سزائے موت پر عملدرآمد یکم مئی تک روکنے کا حکم دیا۔ معین الدین اور محمد اعظم نے کراچی میں ایک شخص کو گھر میں داخل ہو کر قتل کیا تھا جبکہ عبدالرحمان کو میانوالی میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ عبدالرحمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج پھانسی دی جانی تھی۔

متعلقہ عنوان :