یوٹیلٹی سٹورز پرباسمتی چاولوں کی قیمتوں میں 26روپے فی کلو کمی کردی

جمعہ 24 اپریل 2015 04:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)حکومت نے یوٹیلٹی سٹور ز پر باسمتی چاولوں کی قیمتوں میں 26روپے فی کلو کمی کردی ،اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورپرباسمتی چاول 130روپے کلوفروخت کیاجاتاتھاموجودہ قیمت 104روپے فی کلودستیاب ہوگی جبکہ باسمتی ٹوٹاچاول یوٹیلٹی سٹورپر80روپے فی کلوتھاجبکہ کمی کے بعد54روپے فی کلودستیاب ہوگاجبکہ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت بدستورمارکیٹ ریٹ سے 4روپے زیادہ ہے