ایف بی آر سیاسی وجوہات کی بنیادپر2001ء سے لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے کرانے میں ناکام

جمعہ 24 اپریل 2015 04:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)سیاسی وجوہات کی بنیادپر2001ء سے لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے نہیں کرواسکا،قومی اسمبلی کی سب قائمہ برائے خزانہ ومحصولات میں ایف بی آرحکام کی طرف سے بتایاگیاکہ 2001کے سے اب تک لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوئی سروے نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اگرسروے کروائے جاتے تولاکھوں کی تعدادمیں لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لایاجاسکتاتھا،کمیٹی کوبتایاگیاکہ ملک میں 35لاکھ این ٹی این ہولڈرہیں اورآٹھ لاکھ ستاون ہزارلوگ ٹیکس دیتے ہیں اگرسیاسی وجوہات کی بنیاد پرایف بی آرحکام کواداہوجاتاہے تولاکھوں مزیدلوگوں کوٹیکس نیٹ میں لایاجاسکتاتھااورٹیکس میں خاصہ اضافہ کیاجاسکتاتھا

متعلقہ عنوان :