بھارت، جلسے میں خودکشی کرنے والے کاشت کار کی تدفین

جمعہ 24 اپریل 2015 04:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک سیاسی جلسے کے دوران خودکشی کرنے والے کاشت کار کی تدفین کر دی گئی ہے۔گجیندر سنگھ کی تدفین ریاست راجستھان میں واقع ان کے گاوٴں میں کی گئی۔ بدھ کے روز انھوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جلسے میں درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی۔ سیاست دان ان کی موت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گجیندر سنگھ کے بارے میں تب معلوم ہوا جب وہ اپنے گلے میں دوپٹہ باندھ کر ایک درخت پر چڑھ گئے تھے۔ان کے پاس ایک خط ملا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’میرے تین بچے ہیں۔ میری فصل اجڑ گئی ہے اور مجھے اپنے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔گجیندر سنگھ نے خط میں لکھا تھا کہ انھیں بے گھر کر دیا گیا ہے۔ مجھے بتاوٴ کہ میں گھر کیسے جاوٴں؟1995 سے اب تک تین لاکھ بھارتی کاشت کار بڑھتے ہوئے قرضوں اور فصلوں کی کم پیداوار ہونے کی وجہ سے خود کشی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :