تمام کرکٹ فینز کی طرح مجھے بھی ایک روزہ سیریز میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت مایوسی ہوئی ہے‘ شہریار خان،ہم کسی بھی عجلت کا شکار نہیں ہونا چاہتے تاہم حقیقت جاننے کیلئے ٹور کا مفصل جائزہ لیں گے‘چیئرمین پی سی بی

جمعہ 24 اپریل 2015 04:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار ایم خان بنگلہ دیش کیخلاف مایوس کن کارکردگی پر انتہائی غمگین ہیں۔ ناقص کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ بین الاقوامی وائٹ کرکٹ سیریز میں واش کا منہ دیکھنا پڑا۔ ہم کسی قسم کا خوف وہراس پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن ٹور کے اختتام پر مفصل جائزہ لینے کے بعد حقیقت معلوم ہوگی۔

تمام کرکٹ فینز کی طرح مجھے بھی ایک روزہ سیریز میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ یہ بات گزشتہ روز انہوں نے اپنے جاریکردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بنگلہ دیش نے اپنے کھیل کو بہت نکھارا ہ ے۔ ان کی حالیہ کارکردگی خلاف توقع رہی۔ ہم کسی بھی عجلت کا شکار نہیں ہونا چاہتے تاہم حقیقت جاننے کیلئے ٹور کا مفصل جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ جس طرح مصباح الحق نے کہا ہے کہ یہ ایک نوجوان اور نئی ٹیم ہے جس کی آپس میں ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔ نقصانات کے باوجود ٹیم میں حوصلہ افزا کارکردگی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔کپتان اظہر علی کے مطابق محمد رضوان‘ سعید نسیم اور سمیع اسلم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ابھی بھی آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں بہتر ہیں تاہم ایک روزہ ریٹنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آئندہ یہ ٹیم بہتر نتائج دے گی۔

متعلقہ عنوان :