اسلامی بینکنگ کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے، اسحاق ڈار

جمعہ 24 اپریل 2015 04:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسلامی بینکنگ کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں البرکہ بینک کے چیئرمین خالدرشیدالزابانی اوروفدسے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت اسلامی بینکنگ کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے ،اس حوالے سے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ایک خاص ائیرنگ کمیٹی قائم کی ہے جس نے اسلامک فنانس کی ترقی کیلئے اپنی عارضی تجاویزدیدی ہیں ۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان میں روایتی بینکنگ سے اسلامی بینکنگ کی طرف ترقی کی جارہی ہے ۔انہوں نے خاص طورپرسکوک بانڈزجاری کرنے کوایک بڑی کامیابی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اوراصلاحالات کررہے ہیں اس لئے ہم انٹرنیشنل مالیاتی اداروں کااعتمادبحال ہورہاہے

متعلقہ عنوان :