فیصل آباد،پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد کا تھانے پر د ھاوا، ملزم کو ہتھکڑی سمیت لے کر فرار ،آر پی او فیصل آباد کا واقعہ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او ، انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر ، محرر ور کانسٹیبلزمعطل ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ا دو خصوصی ٹیمیں تشکیل

جمعہ 24 اپریل 2015 04:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)پولیس وردی میں ملبوس دس سے زائد مسلح افراد نے تھانے پر د ھاوا بول کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جسمانی ریمانڈ میں پولیس تحویل میں زیر حراست ملزم اسد ولد رمضان کو ہتھکڑی سمیت لے کر فرار ہوگئے ملزمان نے تھانے میں موجود پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ تھانہ گڑھ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مطلوب اسد ولد رمضان کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کررکھا تھا ملزم ہتھکڑی سمیت تھانے میں بند تھا کہ دس سے زائد مسلح افراد جو پولیس وردی میں ملبوس تھے انہوں نے تھانے کا دروازہ کھٹکٹھا کر تھانے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل محمد عرفان سے بندوق چھین کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شاہ کوٹ پولیس تھانہ سے آئے ہیں بعد ازاں ملزمان نے تھانے میں موجود اسد ولد رمضان کو ہتھکڑی سمیت پولیس کی حراست سے چھڑانے کے علاوہ تھانے میں موجود پولیس ملازمین کو تشدد کرنے کے بعد تھانے کا گیٹ بند کرکے ملزم کو اپنے ہمراہ لے گئے آر پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عصام طفیل نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گڑھ کے ایس ایچ او محمد ارشد ، انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر محمد افضال تھانے کے محرر ابراہیم اور کانسٹیبل عرفان اور مبشر کو معطل کردیا جبکہ کانسٹیبل محمد عرفان اور مبشر جو تھانے کے گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ آر پی او کی ہدایت پر سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر فیصل آباد کے سربراہی میں دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیاجائے اگر پولیس گرفتار نہ کرسکی تو ایس ایچ او سمیت تمام ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :