چینی ماڈلز کا انوکھا احتجاج، بھکاری بن کر سڑک پر آ گئیں،شنگھائی میں آٹو شو میں کاروں کی تشہیر کیلئے خواتین ماڈلز کا استعمال ممنوع قرار دینے پر چینی ماڈلز احتجاج کیلئے بھکاری بن کر سڑک پر آ گئیں

جمعہ 1 مئی 2015 07:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ماڈلز اپنے حق کے حصول کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ چینی حکام نے رواں برس شنگھائی میں ہونے والے آٹو شو میں کاروں کی تشہیر کے لئے حسین خواتین ماڈلز کا استعمال ممنوع قرار دیدیا تھا جس پر ماڈلز کی بڑی تعداد نے شوجیا ہوئی سٹیشن کے باہر قطاروں میں بیٹھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماڈلز نے بھکاریوں کا روپ دھارنے کے علاوہ احتجاجی نعروں والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ ماڈلز کا موقف تھا کہ آٹو شو میں ان پر پابندی لگا کر ان کا معاشی قتل کیا گیا۔ دوسری جانب عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی ماڈلز کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر حسین خواتین کو بے روزگار کرنا ظالمانہ اقدام ہے جبکہ بعض افراد نے پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلز کی موجودگی میں کاروں پر توجہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :