گوجرانوالہ، دو بہنوں پر آسمانی بجلی گر گئی، ایک جان بحق دوسری بال بال بچ گئی ، محمد مالک کی بیٹیاں بیر ی کھا رہی تھیں تیز بارش کے دوران بجلی گر نے سے علیشا موقع پر دم توڑ گئی

جمعہ 1 مئی 2015 07:36

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)کوٹ پرویا کی دوحقیقی بہنوں پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک جان بحق جبکہ ایک بال بال بچ گئی تفصیلات کے مطابق کوٹ پرویا کے رہائشی محمدمالک چیمہ کی دوصاحبزادیاں چودہ سالہ علیشمااور نوسالہ صنوبرگھر سے اپنے ڈیرے پر بیری سے بیر کھانے گئیں اسی اثناء میں بارش تیز ہوگئی ان میں ایک بیر ی کے نیچے چلی گئی جبکہ دوسری بیر چننے میں مصروف ہوگئی اس پر اچانک آسمانی بجلی گرگئی جس سے وہ (علیشما)موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ بیری کے نیچے بیٹھی صنوبر بال بال بچ گئی اس کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھا ہوگیا مگرعلاقے کے پہنچنے سے پہلے علیشما دم توڑ چکی تھی موت کی خبر سنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا والد ہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ علاقہ کی فضا سوگ میں بد ل گئی ۔

متعلقہ عنوان :