ریحام خان کا بنوں میں آئی ڈی پیز سکول کا دورہ ، بچوں میں کتابیں اور بیگز تقسیم کئے

جمعہ 1 مئی 2015 07:36

بنو ں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بنوں میں آئی ڈی پیز سکول کا دورہ کیا اور آئی ڈی پیز بچوں میں کتابیں اور بیگز تقسیم کئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے بنوں میں آئی ڈی پیز سکول کا دورہ کیا اور 400بچوں میں کتابیں،بیگ اور کپڑے تقسیم کردئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے باچا خان ایجوکیشن کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتیہ ووے کہا کہ تحریک انصاف نے آئی ڈی پیز بچوں سے یکجہتی اور ایک ہونے کیلئے قدم اٹھایا ،ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلمان کا قرض ہے کہ اپنے بچوں کے ہاتھ میں قلم دیں،بچوں کو تعلیم کی طرف آراستہ کریں،ملک کا مشتمل ان بچوں کے ساتھ ہیں،ان کو درست تعلیم دینا صحیح نگہداشت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،یہ ملک کے مستقبل ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی ڈی پیز کے بچوں کے تعلیم کیلئے بجٹ میں خصوصی گرانٹ دیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے بچوں کیلئے دھرنا بھی دینا پڑے تو دیں گے

متعلقہ عنوان :