فرانس، چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ خاکے شائع نہ کرنے کا اعلان،پوری زندگی گستاخانہ خاکے بنانے میں صرف نہیں کر سکتا، میں اس سے تھک گیا ہوں،ملعون کارٹونسٹ

جمعہ 1 مئی 2015 07:43

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء) فرانس کے رسالے چارلی ہیبڈو کے ملعون کارٹونسٹ نے گستاخانہ خاکے نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چارلی ہیبڈو کے کارٹونسٹ لوز نے ایک میگزین کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ "اب مجھے اس میں دلچسپی نہیں رہی۔ میں اس سے تھک گیا ہوں۔ میں اپنی پوری زندگی یہ خاکے بنانے میں صرف نہیں کر سکتا"۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011ء میں توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کئے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائر بموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس کے بعد رواں برس جنوری میں مسلح افراد نے چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملہ کرکے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :