وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں ملوث سیاستدانوں کو طلب کرلیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی میں نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی

جمعہ 1 مئی 2015 07:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے پنجاب نے اصغر خان کرپشن کیس ری اوپن کرنے کے بعد کیس میں ملوث سیاسی شخصیات کو طلب کر نا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اصغر خان کیس وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے احکامات پر دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی میں نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے علاوہ سینئر آفیسرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشترکہ تفتیشی ٹیم اصغر خان کیس سکینڈل میں ملوث سیاستدانوں سے انٹرویو کرے گی۔ گزشتہ سال جولائی میں موجودہ کیس کی تحقیقات روک دی گئی تھی جسے دوبارہ شروع کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی سے کن کن سیاستدانوں نے کتنے کتنے پیسے وصول کئے ہیں۔ گزشتہ برس ایڈیشنل ڈی جی غالب بندیشہ کی نگرانی میں تحقیقات کی جارہی تھیں۔ گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر اور امریکہ میں بطور سفیر سیدہ عابدہ حسین کے پیش ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم ایف آئی اے پنجاب کے مرکزی دفتر میں شام تک کرپشن کیس کے حوالے سے کوئی سیاستدان پیش نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :