پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشیئن سنوکر چیمپئن شپ جیت لی،فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دی

جمعہ 1 مئی 2015 07:22

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو فائنل میں شکست دے کر ایشےئن سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا،پاکستان کے حمزہ اکبر نے7-6 کے فریمز سے فتح حاصل کرکے پاکستان کودوسری مرتبہ ایشےئن چیمپئن بنا دیا۔اس سے قبل محمد یوسف نے1998ء میں ایشےئن سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی

متعلقہ عنوان :