پاکستان میں کوئی ایک کام کرنا ہو تو میں تعلیم کو نمبر ون کام قرار دوں گا، ا سد عمر، بحیثیت قوم تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے دو کروڑ بچوں کو سکولوں میں پہنچا کر فرض کی ادائیگی کو ممکن بنا یا جاسکتا ہے ،عہد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹیچر ایوارڈتقریب سے خطاب

جمعہ 1 مئی 2015 07:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء )عہد فاؤنڈیشن کے تعلیمی پروگرام کے ذریعے چار ہزار بچوں کی مفت تعلیم بڑا کارنامہ ہے۔ہم فروع تعلیم مہم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ا سد عمر ممبر قومی اسمبلی نے عہد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹیچر ایوارڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عہدفاؤنڈیشن کے کاروان علم کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

اگر مجھے پاکستان میں کوئی ایک کام کرنا ہو تو میں تعلیم کو نمبر ون کام قرار دوں گا۔ہمیں چاہے کہ ہم بحثیت قوم تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے دو کروڑ بچوں کو سکولوں مین پہنچا کر اس فرض کی ادائیگی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آباد کو بھی اپنے تعلیمی پروگرام میں شامل کر کے بچوں کی تعلیم مین معاونت کا فریضہ سر انجام دے۔

(جاری ہے)

چیئرمین عہد فاؤنڈیشن راجہ محمد فاضل خان نے اپنے صدارتی خطاب میں عہد فاؤنڈیشن کی معلمات کی شاندار کارگردگی پرانھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہااستاتذہ امید کا چراغ ہیں۔ان کی حو صلہ افزائی سے تعلیمی نظام میں استحکام آ سکتا ہے۔عہد فاؤنڈیشن فروغ تعلیم مہم کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں تعلیمی ادارے قائم کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے مسز جاوید ارشد مرزا نے کہا کہ ہم پہلے دن سے عہد فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے کے ساتھ ہیں۔

نئی نسل کو اس تعلیمی پروگرام کے ذریعے وطن عزیز کے کونے کونے تک تعلیمی اداروں کا جال بچھانہ چاہیے۔چوئدری محمد رفیق،چیئرمین حق فاؤنڈیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا عہد فاؤنڈیشن کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی کارکردگی دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہو گئی ہیں، اس طرح کے تعلیمی منصوبے کے ذریعے پاکستان کے اندر استحکام اور ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہم فروغ تعلیم مہم میں عہد فاؤنڈیشن کے ساتھ برپور تعاون کریں گے ۔ٹیچر ایوارڈ تقریب کے اختتام پرمہماں خصوصی اسد عمر ممبر قومی اسمبلی نے اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کئے۔چیئرمین عہد فاؤنڈیشن راجہ محمد فاضل خان نے مہمان خصوصی عہد فاؤنڈیشن کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی

متعلقہ عنوان :