بلو چستان کے کچھ علاقوں میں لوگ آج بھی عدالتی احترام میں جوتے اتار کر پیش ہوتے ہیں،چیف جسٹس ا سلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

جمعہ 1 مئی 2015 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوگ آج بھی عدالت کے احترام میں جوتے اتار کر پیش ہوتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مارک شیٹس میں گڑ بڑ کے حوالے سے دائر مقدمے میں طالب علم کو ہاتھوں اور گلے میں دھاگے پہنے اور چشمہ گلے میں لڑکانے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے کے کچھ آداب ہوئے ہیں،عدالت کے تقدس میں آج بھی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوگ جوتے اتارکر پیش ہوئے ہیں،انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ نسل بھارتی فلمی کلچر کی اس پر ہوچکی ہے،نوجوان شاہ رخ خان اور سلمان خان کی نقالی میں بہت آگے نکل چکے ہیں

متعلقہ عنوان :