برطانیہ ،ٹانگوں سے معذور مادہ کچھوے کو پہیئے لگا دئیے گئے، پہیوں کی صورت میں ٹانگیں مل جانے پر اس کی رفتار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گیا

جمعہ 1 مئی 2015 07:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء) آپ نے روبوکوپ نامی فلم سیریز دیکھی ہے، جی ہاں وہی فلم جس میں ایک فرض شناس پولیس آفیسر مجرموں سے لڑتے ہو ئے اپنی ریڑھ کی ہڈی تڑوا بیٹھتا ہے اور پھر ایک تجربے کے نتیجے میں وہ انسانی روبوٹ کی صورت میں دشمن کے خلاف پھر سے بر سر پیکار ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ برطانیہ میں ایک مادہ کچھوے کے ساتھ پیش آیا جب ایک بدمعاش چوہے نے حملہ کرکے اس کی اگلی ٹانگیں کھا ڈالیں۔

(جاری ہے)

مادہ کچھوا اس وقت چوہے کے حملے کا شکار ہوا جب وہ لمبی نیند میں جانے کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران چوہے نے اس کے دڑبے میں گھس کر اس کی اگلی ٹانگوں پر حملہ کرکے انہیں کاٹ کھایا۔ کچھوے کے مالک نے ایک مختصر سی سرجری کے بعد اس کی اگلی ٹانگوں پر پہیے لگوا دیے جبکہ اس کا کہنا تھا کہ پہیئے کی صورت میں نئی ٹانگیں مل جانے پر یہ بہت خوش دکھائی دیتی ہے کیونکہ ان ٹانگوں کی مدد سے اس کی رفتار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :