جوہری پروگرام بارے مینوفیکچرڈ بحرانوں کے حل کیلئے پر عزم ہیں، ایران ،جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے عالمی طاقتوں کو بھی ذمہ دارانہ رویئے کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘ جاوید ظریف

منگل 5 مئی 2015 08:24

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مینوفیکچرڈ بحرانوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کیماطبق ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا جوہری معاہدہ پیش رفت کررہا ہے تاہم سخت محنت اور کئی خلا ابھی باقی ہیں انہوں نے کہاکہ ایران مینوفیکرڈ بحرانوں کے خاتمے اور نئے افق کھولنے کیلئے پر عزم ہیؤ انہوں نے کاہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ جوہری معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کرلے تاہم اسکے لئے دیگر مذاکراتی فریقین کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :