ہنگو، گھر سے چوری کے دوران بم پھٹنے سے دو چور ہلاک 4زخمی

منگل 5 مئی 2015 08:15

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ زب درہ (خشک درہ)میں ایک گھر سے چوری کرنے کے دوران سامان کے نیچے رکھے گئے بم کا دھماکہ دو چور ہلاک 4زخمی اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ پیر کے روز لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ بیزوٹ کے علاقہ زب درہ (خشک درہ)میں 6رکنی چور کا گروہ ایک خالی گھر میں چوری کے عرض سے گھس گئے گھر سے سامان چوری کرتے وقت ایک کمرے سے سامان اٹھاتے وقت سامان کے نیچے رکھے گئے ائی ڈی کا دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو چور جس کے نام معلوم نہ ہو سکے ہلاک ہو گئے اور 4نامعلوم چور زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق یہ علاقہ لوگوں سے خالی ہے یہاں پر اکثر اوقات دیگر علاقوں سے ائے ہوئے چور لوٹ مار مچاتے ہیں شائد اسی وجہ سے کسی نے سامان کے نیچے ائی ڈی نصب کیا تھا جس سے یہ واقع پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :