ملک کے سب سے بڑے منصوبے کو فروخت نہیں ہونے دینگے، وزیر اعلی بلوچستان،منصوبے سے متعلق تمام محرکات سامنے لائیں گے کوشش ہے کہ ریکوڈک کے ثمرات سے صوبے کے عوام مکمل طورپرمستفیدہوں، وزرا ء اسمبلی اراکین کو بریفنگ

منگل 5 مئی 2015 08:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ملک کے سب سے بڑے منصوبے کوکسی صورت فروخت نہیں ہونے دیاجائیگامنصوبے سے متعلق تمام محرکات سامنے لائیں گے ہماری کوشش ہے کہ ریکوڈک کے ثمرات سے صوبے کے عوام مکمل طورپرمستفیدہوان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک معاملے پرصوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی کوبریفنگ دیتے ہوئے کیااس مو قع پربلوچستان کی طرف سے ریکوڈک منصوبے کے وکیل احمربلال صوفی،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ،صوبائی وزراء ڈاکٹرحامداچکزئی،میرسرفرازبگٹی،نواب محمدخان شاہوانی،رحمت صالح بلوچ،شیخ جعفرمندوخیل،سرداررضامحمدبڑیچ،میرخالد خان لانگو،اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع،اراکین اسمبل انجینئرزمرک خان اچکزئی،میرعبدالکریم نوشیروانی،میرعاصم کردگیلو،میرحمل کلمتی،میرامان اللہ نوتیزئی،سیدلیاقت آغا،نصراللہ زیرے،ڈاکٹررقیہ ہاشمی،شاہدہ رؤف،حسن بانو،ڈاکٹرشمع اسحاق،یاسمین لہڑی،معصومہ حیات،عرفہ صدیق،ولیم برکت،ثمینہ خان،کشورجتک اورراحت جمالی بھی موجود تھے ریکوڈک سونے اور تانبے کے ذخائر کو بروئے کار لانے سے متعلق بین الاقوامی ثالثی ٹریبونلز میں ہونے والے فیصلوں اور اس معاملے پر اب تک کی پیش رفت سے متعلق ایک اہم بریفنگ کا اہتمام منگل کے روز بلوچستان اسمبلی میں کیا گیا، ممتاز ماہر قانون اور اس کیس میں حکومت کے وکیل احمر بلال صوفی نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین جن کا تعلق سرکاری اور اپوزیشن بینچوں سے تھا کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا، اپنی نوعیت کی اس منفرد بریفنگ کے بعد منطقی طور پر وہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں جو بعض عناصر کی جانب سے ریکوڈک کے معاملے پر عدم شفافیت کے حوالے سے چلائی جا رہی تھیں، بریفنگ کے دوران بین الاقوامی ثالثی ٹریبونل میں حکومت کی کامیابی کے سامنے آنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی وضاحت ہوگئی کہ ریکوڈک میں مائننگ کا لائسنس کے اجراء کے بارے میں ابھی کسی سے نہ کوئی بات ہوئی نہ کسی نے اس حوالے سے حکومت سے کوئی رابطہ کیا ہے جس سے واضح ہو گیا کہ اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ریکوڈک کے حوالے سے صوبائی حکومت نے جواقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہے اوراس سلسلے میں2کیسزہم جیت چکے ہیں ریکوڈک معاملے پرکسی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگااورقانون کے مطابق کیس چلاتے رہیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ریکوڈک بارے میں جوکچھ ہوگابلوچستان اسمبلی اورکابینہ سمیت عوام کواعتماد میں لیاجائیگاصوبائی حکومت کے وکیل برائے ریکوڈک احمربلال صوفی نے کہاکہ قانون کے مطابق ریکوڈک معاملے پرکیس چلارہے ہیں حکومت نے تھیتھان کمپنی سے کیس جیت لی ہے اس سلسلے میں اکتوبر2016میں کیس کی سماعت دوبارہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :